مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر نائل ابوعبید، المعروف ابوعطیہ، غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں صہیونی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے بھی ایک مشترکہ بیان میں حماس کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ